پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، امیر مقام

56
 پشاور: وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

پشاور (آن لائن) وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، علی امین گنڈا پور کے بعد بشریٰ بی بی کا حقیقی چہرہ بھی عوام کے سامنے آگیا، بانی تحریک انصاف کے مذموم عزائم کو ہر گز پورا نہیں ہونے دیا جائے، اس جماعت کو اب ختم ہو جانا چاہیے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کہہ رہی تھی یہ فائنل کال ہے تاہم یہ مس کال اور رانگ کال ثابت ہوئی ہے۔ شرپسندوعناصر نے اسلام آباد پر حملہ کیا 2 سے 3 روز تک اسلام آ باد کو مفلوج کردیا گیا تھا۔ ایک سو نوے ارب رو پے روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہاکہ شر پسند ٹولے کے اس بتے مقصد احتجاج سے نقصان صرف اور صرف پاکستان کا ہوا ہے۔ یہ کوئی شہباز شریف یا آرمی چیف کا نہیں ہم سب کا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات انتہائی غیر سنجیدہ تھے۔ کس طرح ڈی چوک میں آئینی ترمیم ختم کرائی جا سکتی تھی یہ ترمیم دو تہائی اکثریت سے پار لیمنٹ سے پاس ہو چکی ہے۔