حیدرآ باد(اسٹاف رپورٹر)ہٹڑی پولیس نے رحیم یارخان(پنجاب ) سے حیدرآباد آنے والا مال بردارکنٹینررشوت نہ دینے پر غائب کردیا،ڈرائیور اورکلینرکو بھی 2روز سے حبس بے جامیں رکھا گیاہے،20لاکھ روپے رشوت نہ دینے کے عوض کنٹینرکو تھانے سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق ہٹڑی پولیس نے گڈزٹرانسپورٹ کمپنی نیواتفاق کارگوکا رحیم یارخان پنجاب سے حیدرآباد آنے والا کنٹینرنمبر MLL-6632تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاجبکہ ڈرائیور فلک شیراورکلینر کو بھی دوروز سے حبس بے میں رکھاگیا ہے،کمپنی کے مالک محمد عباس نے بتایا کہ ہٹڑی پولیس نے چیکنگ کی آڑ میں کنٹینر کو ہٹڑی تھانے منتقل کیاگیا تھا،کنٹینر میں آٹوپارٹس،الیکٹرونکس سامان، زرعی ادویہ ودیگر سامان موجود ہے جس کی ملکیت ایک کروڑ روپے سے زاید ہے جبکہ مذکورہ سامان کا تمام ریکارڈ اوربکنگ بلٹیاں بھی پولیس کو دکھائی گئی ہیں،مگر پولیس نے رات گئے تھے ٹال مٹول کے بعد کنٹینر کو تھانے سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے،اورپولیس کا دعویٰ ہے کہ کنٹینر میں اسمگلنگ کا سامان ہے ، تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے ،جبکہ دوسری طرف سندھ یونائیٹڈگڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر رئیس قریشی اورجنرل سیکرٹری خالدبندھانی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی اورایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہٹڑی پولیس کی تحویل سے ڈرائیوراورکلینرکو آزاد کرایاجائے اورتحویل میں لیے گئے کنٹینرکو فوری چھوڑاجائے۔