ایس ایس پی حیدرآباد کیجانب سے اردلی روم کا انعقاد

51

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے پولیس اہلکاروں کیلئے اردلی روم کا انعقادایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے اپنے دفتر کے اردلی روم میں مختلف درخواستوں اور شکایات کی سماعت کی جس پولیس افسران و اہلکاروں کو موصول ہونے والے شوکاز نوٹسز کا فیصلہ کیا گیا38 پولیس اہلکار ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کے سامنے پیش ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد نے پولیس اہلکاروں کو مختلف شکایات اور ڈیوٹی میں غفلت پر جرمانہ،
تنبیہ اور دیگر ہدایات جاری کیں۔ 2 پولیس اہلکاروں کو انکی فرائض میں غفلت، محکمانہ خلاف ورزی برتنے پرسروس سے برطرفی کا حکم جاری کیافرائض میں غفلت اور لاپرواہی دکھانے پر سزا دیتے ہوئے 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 14 پولیس کانسٹیبل کا 1 سال، 4 کانسٹیبل کا 2 سال اور ایک پولیس کانسٹیبل کا 3 سال کا سیلری انکریمنٹ روکنے کا حکم جاری ۔14 پولیس اہلکار، 1 لیڈی پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور کانسٹیبل کو سینچوئر اور وارننگ دیکر سختی سے تاکید بھی کی گئی۔