ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)نیشنل پر یس کلبٹنڈوالٰہیار کی رپورٹنگ ٹیم کی جانب سے مسلسل ضلع میں غیر قانونی تجاوزات کی نشاندہی کر نے پر ضلعی انتظامیہ حر کت میں آگئی ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالٰہیار اور ایس ایس پی ٹنڈوالٰہیار تجاوزات کے خاتمے کے لیے مارکیٹوں میں پہنچ گئے دکانداروں اور غیر قانونی تجاوزات قائم کر دہ افراد کو فوری طور تجاوزات کو ختم کر نے کے احکامات کے ساتھ ساتھ صفائی کا عمل جاری رکھا دکاندوں کے آگے قائم تھیے چھپرے ہٹائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل میڈ یا کی زینت بنے والی غیر قانونی تجاوزات کی خبر یں شائع ہو نے اور عوام کی جانب سے شکایات درج کیے جا نے کے بعد بل آخر ضلعی انتظامیہ حر کت میں آگئی شہر سے غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنرٹنڈوالٰہیارسلیم اللہ اوڈھو ایس ایس پی ٹنڈوالٰہیارکے ہمراہ بھاری پو لیس نفر ی کے ساتھ چمبٹر روڈ ،مارکیٹ ایریا ، موج دریا روڈ اور لیاقت گیٹ پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپر یشن شروع کیا اور دکانداروں کو ازخود تجاوزات کو ہٹا نے کی وارننگ بھی دی گئی۔ بعد ازاں آپر یشن کے دوران چھپروں کو ہٹا یا گیا مذکورہ کارروائی کے خلاف دکانداروں نے احتجاج بھی ریکارڈ کر وایا اور کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے مخص مخصوص علاقوں میں کارروائی کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ مساوی بنیادوں پر کارروائی عمل لائی جا ئے اور غیر ٹھیلے والوں کو انتظامیہ مخص جگہ فراہم کر ے جبکہ ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالٰہیار سلیم اللہ اوڈھو نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع میں مسلسل میڈ یا تجاوزات کی خبر یں رپورٹ کر رہی تھی اور ہمارے پاس شہر یوں کی جانب سے شکایات بھی درج کی گئی تھی جبکہ حکومت سند ھ کے واضح ہدایات ہے کہ تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے اس طر ح کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی اور ہر علاقے میں کارروائی ہو گی کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں جبکہ اس کارروائی میں ایس ایس پیٹنڈوالٰہیارابریز علی عباسی بھی موجود تھے جنہوں نے ڈپٹی کمشنرٹنڈوالٰہیاراور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ شہر بھر کا دورہ کیا اور راستوں پر موجود تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ٹھیلے، رکشے، دکانوں کے سامنے رکھی ہوئی ٹیبل/شیلٹر اور راستوں پر دیگر موجود رکاوٹیوں کو ہٹوایا۔