سبی ( آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی و اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما سنجے کمار پنجوانی نے کہا کہ ہے بلوچستان سمیت ملک بھر میں آباد اقلیتی برادری نے پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال بناتے ہوئے ملک کی ترقی خوشحالی میں گرانقدر خدمات سرانجام دی پاکستان پیپلز پارٹی کا 57یوم تاسیں کا صوبے بھر میں اقلیتی برادری شایاں شان سے مناکر اپنے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط فعال بنانے کا عزم کرے گی پاکستان کی ترقی جمہوریت کی بحالی کیلئے شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانیاں کسی صورت فراموش نہیں کی جاسکتے پارٹی اکابرین نے ہمیشہ جمہوریت کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرکے جانی قربانیاں رقم کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستا ن پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کی جانب سے یوم تاسیں کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فوکل پرسن مکھی عامردنڈال کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے کارکناں بھی موجود تھے۔ قبل ازین فوکل پرسن مکھی عامر چنڈال نے رکن صوبائی اسمبلی کو صوبے بھر میں یوم تاسیں کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی آگہی بھی فراہم کی کارکناں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی و اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما سنجے کمار پنجوانی نے کہا کہ ہینے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر کی بسنے والی اقلیتی برادری کی مقبول ترین سیاسی پارٹی ہے اقلیتی ونگ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے 57 واں یوم تاسین کے موقع پر بلوچستان کے کونے کونے میں پر وقار تقریبات شایاں شان انداز سے منانے کے لئے اقلیتی برادری کا جوش وخروش قابل تعریف ہے پارٹی کا یوم تاسیس ہمیں پارٹی اکابرین کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے 1967ء سے بننے والی پارٹی پر قائدین نے جانی و مالی قربانیاں رقم کرکے جمہوریت اور عوامی مفادات کو محفوظ کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوام سے والہانہ محبت کو کوئی دور نہ کرسکتا عوام کے دلوں پر آج بھی بھٹو راج کررہا ہے تاریخ شاہد ہے کہ سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالوں نے دی ہیں آج بھی ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کے لئے شریک چیئرمین صدر پاکستان آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی قائدین اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال ممکن بنا رہے ہے اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود تعلیم صحت روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلا رنگ ونسل زات برادری کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے۔