کنری،پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپا ،ملزمان گرفتار

65
کنری،شراب کی بھٹیوں اور گٹکے کے کارخانوں میں چھاپوں کے دوران پکڑے گئے ملزمان پولیس کی حراست میں

کنری(جسارت نیوز)پولیس کے شراب کی بھٹیوں اور گٹکا/ماوا کیخلاف بڑی کارروائیاں،بڑی مقدار میں دیسی شراب اور گٹکے برآمد،گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر دیسی شراب کی بھٹیوں ، منشیات، گٹکا/ماوا کیخلاف پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری، عمرکوٹ سی آئی اے پولیس نے دیسی شراب کی بھٹیوں پر دو الگ الگ چھاپا مار کارروائیاں کرتے ہوئے دیسی شراب بنانے و بیچنے والے ملزمان سومار اوڈ اور امیر چند اوڈ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،پولیس نے چھاپوں کے دوران جائے وقوع سے مجموعی طور پر 375 لیٹر دیسی شراب سے بھرے گیلن،شراب کشید کرنے والا سامان جس میں شامل ڈرم مٹکے اور پلاسٹک کین ودیگر سامان اپنے قبضہ میں لے لیا جبکہ کنری پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران بودر ناکہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائر مصور بلوچ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضے سے 1650 گٹکا پڑیاں برآمد کرلیں،ملزم علاقہ میں مضر صحت گٹکے سپلائی کرتا تھا،پولیس تھانہ پتھورو نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائر ملزم علی گل سولنگی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1000 گٹکا پڑیاں برآمد کرلیں،غلام نبی شاہ پولیس نے کھپرو روڈ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائر مہرو بھیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1500 گٹکا پڑیاں برآمد کر لیں، گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں حدود آرڈیننس اور گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔