بدین (نمائندہ جسارت)بدین ضلع میں آبادگاروں کا اجلاس سندھ چمبر آف ایگریکلچر کے صدر شاہنواز خان جمالی کی صدرات بدین میں ان کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں آبادگار تنظیم کے رہنماؤں امیر آزاد پھنور وفا لطیف جوکھیو محمد خان ساریجو کامریڈاللہ ڈنوچانڈیوسندھ آبادگار بورڈ کے عہدیدران سید سلمان شاہ سرمد نظامانی سید علی مرادن شاہ گیلانی و دیگر آبادگاروں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر سندھو دریا سے نکالنے والی کینال کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقعے پر رہنماؤں کی جانب سے 30 نومبر بروز اتوار صبح 11 بجے شہید بینظیر بھٹو پارک سے پریس کلب بدین تک احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کر کے دھرنا دیا جائے گا۔ آبادگار تنظیموں سندھ آبادگار بورڈ سندھ یونائیٹد آبادگارفورم سندھ آبادگار اتحاد سندھ چمبر آف ایگریکلچر کے رہنماؤں نے کہا کہ سندھو دریا ہمارا سرمایہ ہے اس میں سے کسی بھی صورت میں غیر قانونی کییال نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے ضلع بدین پہلے ہی شدید پانی کی قلت کے باعث پریشانی سے دوچار ہے غیر قانونی کینال نکالنے کے بعد بدین مکمل طور پر تباہی کا شکار ہو جائے گا جو ہونے نہیں دیں گے۔ رہنماؤں نے بدین کے عوام سمیت سندھ کی عوام سے بھی پرزور اپیل کی ہے کہ سندھو دریا سے نکالنے والی غیر قانونی کینال کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس احتجاج میں شرکت کریں۔