سندھ میں تعلیمی نظام چلانے والے نااہل ہیں ،متحدہ قومی موومنٹ

21

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)متحدہ قومی موومنٹ ڈسڑکٹ انچارج رئیس احمد خانزادہ اور ڈسڑکٹ کمیٹی نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں سندھ میں تعلیم کی تباہی کی شدید ترین مذمت کی خاص طور پر پرائمری تعلیم کی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی نظام چلا نے والے نا اہل ہیں ان کی نا اہلیت کی سزا سندھ کی غریب عوام کو اور سرکاری اساتذہ کو بھگتنی پڑتی ہے ان نا اہلوں نے تعلیم کو بالخصوص پرائمری تعلیم کو نت نئے تجربے کر کے مکس اچار کی شکل بنادی ہے آج تک جتنے بھی مانیٹرنگ سسٹم نافذ کئے گئے وہ سب نا کام ہوگئے ان سے بہتری آنے کے بجائے مزید ابتری پھیل گئی موبائل ایپ اپنے تمام تر عیبوں کے ساتھ انجام کو پہنچ گئی موبائل ایپ کے آغاز کا باقاعدہ لیٹر نکلا لیکن ختم ہونے کی کسی کو کوئی خبر نہیں ہونا یہ چاہیے کہ بنیادی خرابی کرپشن سیاسی مداخلت اور نااہل افسران اور اہلکاروں کی تعنیاتی کا خاتمہ کیا جائے کلاس وائز سلیبس از سر نو ترتیب دیا جائے کتابوں کا بوجھ بچوں پر لادنے کے بجائے آسان اور سہل بنایا جائے اسکول وائز یوسی وائز تعلقہ وائز ہر اسکول کے با اختیار افسران کے ذریعے جانچ پڑتال کروائی جائے جو ازخود تمام تعلیمی اسٹاف اسکول کی کمی کوتاہی نوٹ کرے اور ان کیلیے اقدامات کرے لیکن افسوس صد افسوس سندھ میں غریبوں کیلیے واحد ذریعہ سرکاری تعلیم کو تباہ کیا جارہاہے۔