ہنگورجہ: پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے نہروں میں ریت اُڑنے لگی

81

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) سوبھودیرو تحصیل کے محراب واہ، درزا مائنر، تاج مائینر اور دیگر نہروں میں کئی برس سے زرعی پانی ٹیل تک نہ پہنچنے کی وجہ سے ریت اُڑنے لگی اور گڈیجی مائینر، ہنگورجہ مائینر، سماج مائینر، میرک مائینر، سھتہ مائینر سمیت دیگر میں آبپاشی عملداروں نے مصنوعی زرعی پانی کی قلت پیدار کرکے وارا بندی شروع کر دی۔ دوسری جانب گندم کی کاشت کی بوائی بھی متاثر ہونے کے ساتھ، مختلف باغات، سبزیاں، گنے اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ آباد گار فدا راجپر، کرم حسین، علی داد سیاسی کارکنوں غازی امداد لارک، شوکت علی، عمران خان سولنگی نے کہا کہ آبپاشی کے عملداروں کی نااہلی کی وجہ سے زرعی پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔