پی پی ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنے والی پارٹی ہے، مصطفی بلال شیخ

39

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹائون چیئرمین میاں سرفراز مصطفی بلال شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنے والی پارٹی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کو ساتھ لے کر ملک کو آگے بڑھانے کا تدبر صرف پیپلز پارٹی قیادت کے پاس ہے، اس وقت ملک جس صورت حال گزر رہا ہے، اس میں پیپلز پارٹی کی قیادت ہی ملک کو اس صورت حال سے نکال سکتی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، خواتین، بچوں یا معاشرے کے کمزور طبقات کے خلاف مظالم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ مصطفی بلال شیخ نے کہا کہ اس وقت ہماری ساری توجہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل پر ہے اور ترجیحی بنیادوں پر شہریوں کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں۔ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں کے حوالے سے کیا جانے والا منفی پروپیگنڈا بالکل بے بنیاد ہے، میئر کاشف شورو کی قیادت میں تمام منتخب نمائندے بھرپور انداز میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے کبھی اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے کیونکہ ہم عوام کی خدمت کا عزم لے کر میدان میں آئے ہیں اور ہمیں حیدرآباد کے عوام ہی نے اپنے مسائل کے حل کے لیے منتخب کیا ہے۔ مصطفی بلال شیخ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔