کراچی :سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت جدید کیمروں سے لیس گاڑیاں سڑکوں پرآگئیں

54

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت جدید کیمروں سے لیس 2 گاڑیاں آزمائشی طور پرسڑکوں پرآگئیں، ایمرجنسی رسپانس وہیکل میں لگے 6 جدید کیمروں سے مشکوک گاڑیوں کی نمبرپلیٹس اورمشکوک افراد کے چہروں کو شناخت کیا جا سکے گا۔ گاڑیوں میں 12 میگا پکسل کے7 جدید کیمرے نصب ہیں گاڑیوں میں لگے 6 جدید کیمروں سے مشکوک گاڑیوں کی نمبرپلیٹس اور مشکوک افراد کے چہروں کو شناخت کیا جا سگے گا، گاڑی کی چھت پرلگا کیمرا
360 ڈگری تک روٹیٹ کرسکتا ہے۔جدید کیمروں سے لیس گاڑیوں کو ابتدائی طورپرشہر کے پوش علاقے ڈیفنس میں کھڑا کیا گیا ہے،ایک گاڑی میں ایک کمانڈراور 3 سپاہی موجود ہوں گے ، گاڑی میں موجود کمانڈرکے پاس ایک ٹیبلیٹ ہو گا جو کہ کیمروں اور مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے منسک ہوگا۔سیف سٹی پروجیکٹ کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر جدید کیمروں سے لیس 23 گاڑیاں موجود ہوں گی جو کہ شہر کے مختلف علاقوں اورشاہراہوں میں کھڑی کی جائیں گی۔ گاڑیوں میں لگے کیمرے نائٹ وژن ہیں اور اندھیرے میں کام کرنے کی صلاحت رکھتے ہیں، کیمرے کے لیے چہرہ اورگاڑیوں کی نمبر پلیٹس ریڈ ایبل ہیں۔سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر میں مجموعی طور پر 13 سو جدید کیمرے لگائے جائیں گے جن میں سے 100 جدید کیمرے آپریشنل ہو چکے ہیں جبکہ 300 نئے پولز لگنے ہیں جن میں 15 سے زائد پولز شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے جا چکے ہیں۔