گورنر پنجاب اپنے آئینی کردار تک محدود رہیں، عظمیٰ بخاری

23

لاہور(نمائندہ جسارت) پنجاب کی وزیرِاطلاعات عظمیٰ بخاری کہتی ہیں گورنر پنجاب اپنے مشورے اپنی پارٹی کی حکومتوں کو دیں۔ پنجاب میں اپنے آئینی کردار کی حدود میں رہیں۔ آپ کو پنجاب پولیس کے شہدا اور زخمیوں کی پروا نہیں لیکن پی ٹی آئی کے شرپسندوں کی فکر لاحق ہے۔گورنر پنجاب کے بیان پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت خود اپنی ہی پارٹی کے پنجاب کے لوگوں پر بندے نہ نکالنے پر برہم ہو رہی ہے۔ آپ کو تحریک انصاف سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو گورنرشپ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلیں۔پنجاب سے لوگ تحریک انصاف کے نہیں نکلے اور پریشانی گورنر پنجاب کو ہے۔