پی ٹی آئی احتجاج: 3 روز میں پولیس کے 33 کروڑ سے زاید خرچ

25

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کیلیے صرف اسلام آباد پولیس کے 33 کروڑ روپے سے زاید خرچ ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا 3 یوم کااحتجاج پولیس کو 33 کروڑ 28 لاکھ روپے میں پڑا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو 24 مختلف مقامات سے سیل کرنے کیلیے 800 سے زائد کنٹینرز لگائے گئے، کنٹینرز کی مد میں 7 کروڑ 28 لاکھ خرچ ہوئے، تاحال ان کنٹینرز کے اخراجات پولیس کے ذمے بڑھتے جا رہے ہیں۔ احتجاج کیلیے پولیس نے 35 ہزار آنسوگیس کے شیلز کا بندوبست کیا تھا۔ اسلام آبادپولیس نے 3 یوم میں 15 کروڑ کے شیل استعمال کیے۔