ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی وزیر خزانہ کے خصوصی مشیر مساتو کانڈا ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نئے صدر منتخب ہوگئے، وہ 24 فروری 2025ء کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور موجودہ صدر ماساتسوگو اساکاوا کی جگہ لیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر مساتو کانڈا کو ادارے کا 11واں صدر منتخب کر لیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق59 سالہ مساتو کانڈا اس وقت جاپان کے وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے خصوصی مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
.