ڈیرہ غازی خان (اسپورٹس ڈیسک) کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈویژنل مقابلوں میں ڈیرہ غازی خان نے بوائز و گرلز باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے فائنل جیت لئے۔ڈیرہ غازیخان میں کھیلے گئے فائنل مقابلوں نے ضلع ڈیرہ غازی خان نے میدان مار لیا۔ دانش سکول گرلز ونگ ڈیرہ غازی خان نے سنٹر آف ایکسیلنس کو ایک کیمقابلے میں دو سکور سے شکست دے کر باسکٹ بال کا فائنل جیت لیا۔باسکٹ بال بوائز کا فائنل بھی ڈیرہ غازی خان نے مظفر گڑھ کو ایک کے مقابلے میں دو سکور سے جیت لیا۔ٹیبل ٹینس میں ڈیرہ غازی خان نے مظفر گڑھ ضلع کو شکست دی۔ مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈویژنل صدر باسکٹ بال و سیاسی رہنما شبلی شب خیز غوری تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز پنجاب شائستہ قیصر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز رابعہ بتول، ایاز حسین، محمد کلیم، امتیاز حسین کے علاوہ تحصیل سپورٹس آفیسر یاسر سعید چنگوانی، ڈویژنل فوکل پرسن جاوید الیاس لودھی اور دیگر موجود تھے۔