انٹرنیشنل کرکٹ آسان نہیں، قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ

35

لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ آسان نہیں ہے۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ کھیلتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے سے پہلے ان سب چیزوں کا علم ہونا چاہیے۔نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ کھیل سے آگاہی، فٹنس اور ڈائٹ کا انٹرنیشنل کرکٹ میں آکر پتہ چلتا ہے کہ یہ چیزیں کتنی ضروری ہیں۔