حیدرآباد (اسپورٹس ڈیسک) ڈسٹرکٹ شہید بینظیرآباد انڈر 20یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے تحت ہاکی کے شاندار مقابلے حیدرآباد میں جاری ہیں جس میں ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ عسکری ہاکی اسٹیڈیم نواب شاہ میں ہاکی کے تین میچز کھیلے گئے پہلا میچ شاہ ولی اللہ ہائی اسکول اور افضال شاہ ہائی سکول کے مابین کھیلا گیا جوکہ دو، دو گولز سے برابر رہا ۔دوسرا میچ ڈی سی ہائی سکول اور نیو سوسائٹی ہائی سکول کے مابین کھیلا گیا جوکہ نیو سوسائٹی ہائی سکول نے 8 گول سے جیت لیا۔