پشاور(اسپورٹس ڈیسک )فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں آل کے پی فٹبال امن ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ٹورنامنٹ میں کل 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اس کا مقصدعلاقے میں امن و امان کو فروغ دینا ہے اس میں 16 ٹیمیں قبائلی اضلاع جب کہ 2 ٹیمیں ملاکنڈ ڈویژن سے ہیں,ٹورنامنٹ 29 نومبر تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ کی ابتدائی تقریب کیموقع پرجمناسٹک اور دیگر کھیلوں سے ہزاروں تماشائی محظوظ ہوئے، علاقے کے مشران اور نوجوانوں نے ٹورنمنٹ کے کامیاب انعقاد پر پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔