ملتان(اسپورٹس ڈیسک) چوتھے ٹی ٹوینٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ملتان میں شروع ہوگا جس کے لیے ساؤتھ افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، افغانستان اور پاکستان کی بلائنڈز کرکٹ ٹیمیں ملتان پہنچ گئیں ایونٹ میں شریک ٹیموں کا ملتان پہنچنے پر روایتی ڈھول کی تھاپ پر نہایت گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے تمام ٹیموں کے کپتانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے آج 2 میچ کھیلے جائیں گے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 11بجے ہوگا۔ پاکستان کامقابلہ سری لنکا سے جبکہ ساؤتھ افریقہ اور افغانستان صبح 11بجے ہوگا۔ ڈی ایچ اے کرکٹ گراؤنڈ پر مدمقابل ہوں گے۔