نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالئے

160

کرائسٹ چرچ (اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالئے کین ولیم سن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 93رنز سکور کئے ، انگلینڈ کی شعیب بشیر نے 4 جبکہ گس اٹکنسن اور برائیڈن کارس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ڈیون کانوے 2،کپتان ٹام لیتھم 47، راچن رویندرا34،ڈئرل مچل 19، کین ولیمسن 93،ٹام بلنڈل 17،نیتھن سمتھ 3 اور میٹ ہنری 18 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ گلین فلپس 41 اور ٹم سائوتھی 10رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 319رنز بنالئے تھے جبکہ اس کی دو وکٹیں ابھی باقی ہیں انگلینڈ کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شعیب بشیر نے 4 جبکہ گس اٹکنسن اوربرائیڈن کارس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔