یوئیفا چیمپئنز لیگ ،لیورپول کی مسلسل5ویں فتح

146

لندن (اسپورٹس ڈیسک) لیور پول نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں ریال میڈرڈ کو 0-2 گول سے ہرا دیا الیکسس میک الیسٹراور کوڈی گکپونے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ لیور پول کی یوئیفاچیمپئنز لیگ میں مسلسل پانچویں فتح ہے اور لیور پول کی ٹیم بدستور ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے اینفیلڈ، لیورپول، انگلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں لیورپول اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔میچ کے پہلے ہاف پر کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول ختم ہوگیا ۔دوسرے ہاف میں میچ کے 52 ویں منٹ پر لیورپول کے الیکسس میک الیسٹر نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی اس کے بعد لیورپول کیہی کوڈی گکپو نے 76 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 0-2کر دیا، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ یوں لیور پول نے ریال میڈرڈ کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ لیور پول لیگ میں تا حال ناقابل شکست ہے۔ لیور پول کی یوئیفاچیمپئنز لیگ میں مسلسل پانچویں فتح ہے۔ اور وہ 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔