کامران غلام نے ون ڈے میں کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی

110

بلاوائیو (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کامران غلام نے زمبابوے کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی۔ گزشتہ روزکوئنز اسپورٹس کلب، بلاوائیو میں کھیلے گئے 3 میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کامران غلام نے میزبان زمبابوے کی ٹیم کے بولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے پہلے عبداللہ شفیق کے ساتھ ملکر نہ صرف دوسری وکٹ پر 54 رنز کی اور پھر تیسری وکٹ پر کپتان محمد رضوان کے ساتھ ملکر 89 کی شراکت داری قائم کی بلکہ اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔ کامران غلام نے 99 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 خوبصورت فلک شگاف چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے انفرادی 103رنز بنائے۔