ماسٹر آئل انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید 4 میچوں کے فیصلے

109

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں عالمگیر جیمخانہ نے جہان آباد کرکٹ کلب کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ جہان آباد کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد جبار نے 16 رنز بنائے۔ عاشق علی 3 اور طارق خان نے 12 رنز دیکر 3-3 جبکہ عبد الحئی نے 4 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں عالمگیر جیمخانہ نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ 44 رنز بنالئے۔ عثمان شاہ نے ناقابل شکست 32 رنز بنائے۔ پاک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں قمر عباس کرکٹ کلب نے انقلاب کرکٹ کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ انقلاب کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے۔ اویس خان نے 8 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 64، اصغر خان نے 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 53 اور شکیل احمد نے 36 رنز بنائے۔ اوساجا زیدی نے 22 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں قمر عباس کرکٹ کلب نے 9 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 225 رنز بنا لئے۔ شبیہ حیدر نے 5 چوکوں کی مدد 60 ، مجتبیٰ جعفری نے 4 چوکوں کی مدد سے 50، عباد حسن نے 6 چوکوں کی مدد سے 50 اور اوساجا زیدی نے 18 رنز بنائے۔ اصغر خان نے 3، عبدل رحمان اور حارث خان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔