پسرلا وینکٹا سندھو سید مودی انٹرنیشنل اوپن بیڈ منٹن ویمنز سنگلز کوارٹرفائنل میں

38

نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بھارت کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی پسرلا وینکٹا سندھو اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت بی ڈبلیو ایف سپر300سید مودی انٹرنیشنل اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔ بھارتی پسرلا وینکٹا سندھو نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہم وطن حریف کھلاڑی ایرا شرما کو1-2 سے شکست دی۔ جمعرات کو بھارت کے شہر لکھن کے بابو بنارسی داس انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بھارتی پسرلا وینکٹا سندھو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی ایرا شرما کو10-21،21-12 اور 15-21 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ چین کی حریف کھلاڑی ڈائی وانگ سے ہوگا۔