حیدرآباد ٹگ آف وار بوائز ایونٹ کی دونوں کیٹیگریز میں پبلک اسکول حیدرآباد کامیاب

207
حیدرآباد:اقبال ڈے اسپورٹس فیسٹول حیدرآباد ٹگ آف وار سینیئرز رنرزاپ علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کا مہمان خصوصی پرنسپل پبلک اسکول حیڈرآباد اقبال میمن،آرگنائزر عائشہ ارم، پرویز احمد شیخ و دیگر کے ساتھ گروپ

کوٹری (اسپورٹس ڈیسک)”اب کھیلے گا حیدرآباد” سلوگن کے تحت اقبال ڈے اسپورٹس فیسٹول حیدرآباد میں منعقدہ ٹگ آف وار بوائز ایونٹ کی دونوں کیٹیگریز میں پبلک اسکول حیدرآباد کامیاب ہوگیا۔ سینیئر مینز میں علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری نے دوسری جبکہ گورنمنٹ I.T کالج گرونگر نے تیسری پوزیشن حاصل کی بوائز جونیئرز میں دی STEM اسکول اسکائی ٹائون نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کمپرہینسیو ہائیر سیکنڈری اسکول لطیف آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے ڈی ایس او مریم کیریو کی نگرانی میں پبلک اسکول حیدرآباد میں منعقد ہوئے۔ ایونٹ آرگنائزر سیکریٹری حیدرآباد ڈویڑنل ٹگ آف وار ایسوسی ایشن و ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری عائشہ ارم کے مطابق تمام مقابلے عضلات شکن تھے۔ کوٹری کالج اور بالخصوص دی STEM اسکول ٹگ واریئرز نے پبلک اسکول کا سخت مقابلا کیا۔ اس موقع پر پرنسپل پبلک اسکول حیڈرآباد اقبال میمن مہمان خصوصی تھے جبکہ وائس پرنسپل فضل دین میمن و اسپورٹس آفیسر ریحان شیخ اعزازی مہمان تھے۔ مہمانوں کی آمد پر انہیں ایونٹ آرگنائزر عائشہ ارم، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر پرویز احمد شیخ، ممبر آرگنائزنگ ٹیکنیکل کمیٹی احمد نواز، سید سلمان جعفری، محمد اقبال اور رمیز راجہ نے گلدستہ و اجرک کے تحائف پیش کیئے اور ٹیموں کا ان سے تعارف کرایا۔ اس موقع پر یار محمد قمبرانی، محمد علی قمبرانی، محمد امین، شعیب رضوی،محی الدین شیخ، سعادت علی، سید فاہم علی،ماسٹر فیصل خان اور دیگر موجود تھے۔