رئیل کراچی فٹبال کلب پچھلی کارکردگی کو دہرانے سے قاصر، یونائیٹڈ کلب کامیاب

177
کراچی: ڈی ایف اے فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم یونائیٹڈ ایف سی کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رئیل کراچی ایف سی اپنی پچھلی کارکردگی کو دہرانے سے قاصر رہی۔جب نارتھ مسلم کے خلاف دس گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔اپنے دوسرے میچ میں جو کہ سکسٹین اسٹارز گراؤنڈ پر جاری ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ میں یونائیٹڈ ایف سی سینٹرل کے مد مقابل تھی۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے خلاف دو گول سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔یونائیٹڈ ایف سی کی جانب سے پچیسویں اور چالیسویں منٹ میں حمزہ ملک اور کاشان نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔رئیل کراچی ایف سی گول اسکور کرنے سے قاصر رہی۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں امروہہ اسپورٹس جو کہ پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی تھی۔ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹبال کی جانب سے داد وصول کی۔فارودڈ کی نا تجربہ کاری کے باعث گول کرنے کے کافی مواقع ملے۔ مگر کوئی گول اسکور نہ کر سکے۔اعظم نگر کی جانب سے سترویں منٹ میں فارورڈ وسیم کی زور دار شوث کو گول کیپر عامر نہ روک سکے۔اس طرح اعظم نگر نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے مقابلہ جیت کر اگلے مرحلے میں اپنی نشست کو کنفرم کیا۔ان میچز کو نیشنل ریفری بابر اور وسیم بلوچ نے اپنے معاونین صدیق الرحمن۔ صابر بلوچ۔سید کلیم۔اور رفیق ارکانی کے ہمراہ سپروائیز کیا۔جبکہ میچ کمشنر کے فرائض عبدالکریم نے انجام دئے۔