ڈی جی اسپورٹس کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اجلاس

16

لاہور (اسپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے جمعرت کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر عطا الرحمن شریک تھے۔ تمام ڈویژنل او رڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی ۔ڈی جی سپورٹس خضرافضال چودھری نے تمام سپورٹس افسران سے کھلاڑیوں کے ڈیلی الائونس اور ریفریشمنٹ کی رپورٹ طلب کی، پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران نے اپنے اپنے ا ڈویژن کی رپورٹ پیش کی۔ خضرافضال چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلے پنجاب کے تمام ڈویژنز میں جاری ہیں،کھیلتا پنجاب گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو روزانہ ڈیلی الائونس اور ریفریشمنٹ یقینی بنائی جائے۔ترجمان کے مطابق کھیلتا پنجاب گیمز میں صوبہ کے ایک لاکھ بیس ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات دی جارہی ہیں جبکہ ان گیمز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔