ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میٹرو پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاض میٹرو پروجیکٹ دارالحکومت میں عوامی نقل و حمل کے نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاض میٹرو پروجیکٹ ریلوے کے176 کلو میٹر کے ایک نیٹ ورک پر مشتمل ہے جس میں 85 اسٹیشن شامل ہیں۔ اس سے روزانہ 10 لاکھ افراد سفر کر سکیں گے ۔