بھارتی سائبر سیکورٹی کمپنی میڈیا کا گلا گھونٹنے میں ملوث

62

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے کہا ہے کہ بھارتی سائبر سیکورٹی فرم کئی ممالک میں تحقیقاتی صحافت کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکا، سوئٹزرلینڈ، فرانس یا بھارت سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی میڈیا ہاؤس بھارتی سرمایہ کار رجت کھرے کی کمپنی ایپن سے محفوظ نہیں ہے۔ ہیکروں کی جانب سے صحافتی اداروں کو ڈرایا جاتا ہے کہ وہ اپنی خبر واپس لیں بصورت دیگر بدترین قانونی چارہ جوئی کا سامنا کریں۔ صحافت پر اس طرح کا دباؤ غیر معمولی نہیں ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ دنیا بھر میں کم از کم 15 میڈیا ہاؤسز کو یہ نوٹس موصول ہوئے اور 5 اداروں کو قانونی کارروائی کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 2022 ء کے بعد سے 15 مختلف ابلاغی اداروں کے مضامین، نیوز لیٹرز اور پوڈ کاسٹس کو دھمکیوں کے نتیجے میں تبدیل یا واپس لیا جاچکا ہے۔