کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ سے اغوا کیے گئے 10سالہ بچے کے اہل خانہ نے گزشتہ 14روز سے جاری دھرنا ملتوی کر دیاگیا، دھرنا کمیٹی نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی یقین دہانی پر دھرناملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ کا دھرنے کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محسوس ہوتاہے کہ اغوا ہونے والا بچہ میرا ہے۔پہلے دن سے مغوی بچے کے فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں ایسے واقعات پر سول سوسائٹی و سیاسی جماعتوں کے پاس احتجاج کے علاہ کوئی راستہ نہیں ہوتا احتجاج کا حق جمہوریت میں سب کو ہے بچے کی بازیابی سے متعلق جوائنٹ انوسٹی گیش ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی روزانہ کی بنیاد پر بچے کی بازیابی کیلئے مجھے اپڈیٹ دیگی بچے کی باحفاظت بازیابی کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔