عدالت عظمیٰ کا ٹیکس کیسز جلد نمٹانے کا فیصلہ

114
priority

اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے التوا میں پڑے ٹیکس مقدمات  کو جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انصاف کے حصول اور عدالتی اصلاحات کے حوالے سے 2 اہم اجلاس چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوئے جس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس بلال حسن نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا کہ مشہور ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ شیرشاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے، جس میں جدید ٹیکنالوجی، کیسز کے حوالے سے بہتری لانے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صلاحیت بڑھانے کے لیے تربیت کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوسرے اجلاس میں بھی سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات پر غور کیا۔اجلاس میں ایف بی آر کی قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ٹیکس مقدمات اور قاضی ان کو نمٹانے کے حوالے سے غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ ٹیکس مقدمات سے متعلق التواء کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔