سلمان اکرم راجہ نے سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے استعفی دے دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ نے استعفی پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجہ کے استعفے کی تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا۔
یاد رہے کہ رواں برس ستمبر میں سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔