جعلی حکومت نے ڈی چوک میں نہتے کارکنوں پر گولیاں برسائیں، بیرسٹر سیف

94
The decision to go to D Chowk is Bushra Bibi

 پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ( کے پی کے) کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ جعلی حکومت نے ڈی چوک میں نہتے کارکنوں پر گولیاں برسائیں، جعلی حکومت نے عوام سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا ہے جعلی حکومت جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ نے کہاکہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی سمیت ملک میں آئین وقانون کی بحالی کی تحریک جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ جعلی حکومت کی ہر فسطائیت کا مقابلہ کریں گے مگر اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان عوام کے دلوں میں رس بس چکا ہے اور انکو عوام کے دلوں سے نکالنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 4 رینجرز کے جوان اور ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے مسلسل دعوی کیا جارہاہے کہ پولیس کی آنسو گیس شیلنگ کے باعث   ہمارے 30 سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ75 کے قریب  افراد زخمی ہوئے ہیں، جس پر حکومتی وزرا نے پریس کانفرنس کرکے واضح کیا کہ پی ٹی آئی مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، مظاہرے کے دوران کوئی بھی پی ٹی آئی کا ورکر مارا نہیں گیا ہے۔