ساؤتھ کوریا:سب سے  زیادہ روبوٹ ملازمین رکھنے والا دنیا کا پہلا ملک

84

سئیول:ساؤتھ کوریا دنیا میں سب سے زیادہ روبوٹ ملازمین رکھنے والا ملک بن گیا۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ایک رپورٹ میں لکھے گئے اعداد و شمار سے پتا چلا ہے کہ ساؤتھ کوریا صنعتوں میں 10 فیصد سے زیادہ روبوٹ ملازمین رکھنے والا دنیا کا پہلا ملک بن  چکا ہے۔

اس منفرد اعزاز کی تصدیق ورلڈ روبوٹک 2024ء کی سالانہ جائزہ رپورٹ میں بھی کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ساؤتھ کوریا میں ہر 10 ہزار ملازمین میں 1102 ملازمین روبوٹ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں ساؤتھ کوریا میں روبوٹ ملازمین کی تعداد تقریباً ڈبل ہے، تاہم سنگاپور ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر 10 ہزار ملازمین میں سے 770 روبوٹ ہیں۔

واضح رہے کہ ساؤتھ کوریا میں صنعتوں کے علاوہ طبی مراکز (اسپتالوں)، ریسٹورنٹس سمیت دیگر اہم کاروباری مقامات پر روبوٹس کو بطور ملازم رکھا جا رہا ہے، جس سے ان کے کام کے معیار اور مقدار میں بہتری آئی ہے۔