بلاوائیو:پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی۔
تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کے اوپنرز نے محتاط آغاز فراہم کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم صائم ایوب 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ عبداللہ شفیق 50 رنز بناکر سکندر رضا کا شکار بنے۔
تیسری وکٹ کے لیے کپتان محمد رضوان اور کامران غلام کے درمیان 89 رنز کی شراکت داری بنی، تاہم رضوان 37 بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کامران غلام 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان نے 30، طیب طاہر 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جب کہ فراز اکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد ازاں ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 41 ویں اوور میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے عامر جمال، حارث رؤف، ابرار احمد اور صائم ایوب نے دو، دو جبکہ کامران غلام اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔