لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

102
Emergency alert issued

لاہور:بھارت کی آلودہ ہواؤں کا رخ پھر تبدیل ہوگیا، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست شامل ہوگیا،لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 440 ریکارڈ کیا گیا اور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 334 فضائی آلودگی کے انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں،  صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کا آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچواں نمبر تھا، جس کے بعد پنجاب حکومت نے اپنی کاوشوں کی بدولت آلودگی کم ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔