سندھ کے وسائل پر  قبضہ کرنے والوں کے خلاف تحریک  چلائی جائے گی، مولانا فضل الرحمن

108
Parliament cannot legislate against Islam

سکھر: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے وسائل پر  قبضہ کرنے والوں کے خلاف تحریک  چلائی جائے گی،صوبے کے وسائل کا حق عوام کا ہے،گزشتہ انتخابات میں ہماری نشستوں پر ڈاکا ڈالا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے  کہاکہ پاکستان کو انارکی جانب دھکیلا جارہاہے، ترمیم پاس کرنے کے لیے ہمیں کالے لفافے میں مسودہ فراہم کیا گیا،جس کے بعد ہم نےاس میں کچھ ترمیم کی ، امید ہے کہ سود سے جلد چھٹکارا مل جائے گا۔

 انہوں نے مزید کہاکہ اگر حکومت نے سود کے نظام کو ختم نہ کیا تو ہم زبردست احتجاجی تحریک چلائیں گے، سود کے نظام کو ختم کرنے کےلیے ہرطرح کے اقدامات کیے جائیں گے، اس سود کی وجہ سے ہر گھر میں منحوسیت ہے، سودی نظام ختم ہوگا تو ملک میں خوشحالی آئی گی۔

جے یو آئی کے سربراہ کا مزید کہنا تھاکہ احتجاج کرنے کے طریقے ہوتے ہیں، جے یو آئی نے بھی کئی دنوں احتجاجی دھرنا دیا، لیکن کسی ایک دن کوئی ایک شیشہ بھی نہیں توڑا گیا، احتجاج کرنے کا حق ہر پارٹی کو ہے، پر امن احتجاج کے لیے کسی پارٹی کو روکنا ظلم ہے، اگر کوئی قانون کو ہاتھ میں لے گا تو حکومت کی ذمہ داری کے اس کو سخت سزا دے۔