حج درخواستوں کی وصولی: نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا فیصلہ

165
return home from tomorrow

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامزد بینک میں 3 دسمبر تک بلاتعطل درخواستوں کی وصولی جاری رکھی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان مذہبی امور  نے کہا ہےکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو بینک کھلے رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے بعد حج درخواستیں وصول کرنے والے بینک دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔

خیال رہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 15 بینکوں کے نام نامزد کیے ہیں، درخواستوں کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کرانا لازمی قرار دیے گئے ہیں، قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد  خوش نصیب افرد کو بقیہ رقم جمع کرانی ہوگی، یکم سے 10 فروری کے درمیان حج کے واجبات کی بقیہ رقم ادا کرنا لازم ہوگا۔