اسلام آباد: حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کر دی۔
میڈیا کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی اتحادی اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر گورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی، اے این پی اور جمہوری وطن پارٹی سے مشاورت کی جائے۔