ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 700 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 275200 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے 235940 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 7 ڈالر سے کم ہو کر 2640 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔