ڈاکٹر عافیہ کی رہائی: اسلام آباد ہائیکورٹ کا امریکی صدر کو خط

119
عافیہ صدیقی کی رہائی  کیلیے سینیٹر مشتاق اور فوزیہ صدیقی امریکا جائینگے

اسلام آباد:امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ کیحالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد نےڈاکٹر عافیہ کی  معافی کیلئےامریکی صدرکو خط لکھ دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر نے خط  میں لکھا ہےکہ بطور وکیل میں یہ بڑے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، میں نے اس کیس کو بہت گہرائی سے دیکھنے اور کافی مطالعہ کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ابتدائی حراست اور مقدمہ کی سماعت تک قواعد و ضوابط اور قانون کو نظر انداز کیاگیا۔

خط کے متن  میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ نے ایسا سلوک اور رویہ برداشت کیا جو امریکی روایات کے برعکس ہے، دوران قید کی اذیتوں میں میڈیکل رپورٹس سے واضح ہوا ہےکہ تشویشناک جسمانی وذہنی تشدد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹرعافیہ کو خاندان اور بچوں سے ملاقات سے دور رکھنا بنیادی انسانی حقوق اور قیدی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، امریکاتو طویل عرصہ سے خواتین اور بچوں پر تشدد کی مخالف کرتارہا ہے اس کے باوجود ڈاکٹر عافیہ سے ایسا سلوک رکھنا کھلا  تضاد ہے، یہ سب رویے اخلاقی اور قانونی اصولوں سے متعلق دنیا بھرمیں امریکا کی بدنامی کا باعث بن سکتے ہیں۔

خیال رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر نے امریکی صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے  خط کی کاپی عافیہ موومنٹ کے رہنماؤں کو بھی بھیجی ہے۔