لندن :برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ جنگ بندی لبنان اور شمالی اسرائیل کی شہری آبادیوں کو سکون فراہم کرے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، ہمیں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی طرف جانے کی اشد ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور فرانس کے معاہدے کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوگئی، جس کے بعد اسرائیلی فورسز لبنان سے نکل جائیں گی اور لبنانی فوجی اپنےتمام علاقوں کا کنٹرول سنبھالیں گے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللّٰہ نے جنگ بندی کی تجویز مان لی ہے، معاہدے کو دشمنی کے مستقل خاتمے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔