بانیٔ پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں،ان پر کرپشن کے سنگین مقدمات ہیں: احسن اقبال

103
In the journey of change

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سیاسی قیدی نہیں، عمران خان پر کرپشن کے سنگین مقدمات ہیں۔

اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ شر پسندوں نے شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، ،پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈنگ لی، غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عمران خان نے تاخیری حربے استعمال کیے۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جارہا، بانیٔ پی ٹی آئی کو ثبوت دینے ہیں کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دعویٰ کر رہی تھی کہ عمران خان کی رہائی تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا ،احتجاج کے نام پر جو کچھ اسلام آباد میں کیا گیا کوئی مہذب معاشرہ ان واقعات کو برداشت نہیں کرسکتا۔