حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) معروف سماجی شخصیت شاہد سومرو نے پرانی وحدت کالونی کے ڈرینیج ڈسپوزل پمپ روم کا دورہ کرنے کے دوران جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پروانشنل بلڈنگ محکمے کو سندھ حکومت نے 4 سال سے فنڈز جاری نہ کرنے تمام سرکاری ڈسپوزل تباہ ہوچکے ہیں، ڈسپوزل کے پائپ گل سڑ چکے ہیں، سرکاری کالونیاں زبوں حالی کا شکار ہیں، ورکس اینڈ سروس محکمے تباہی و برباد کی نشانی بن چکا ہے، سرکاری کالونیوں کی ڈرینج صفائی کے لیے خاکروب بھی سندھ حکومت بھرتی نہیں کر رہی ہے۔