کندھکوٹ: تحصیلدار کی زیادتیوں کیخلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا احتجاج

1

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) تحصیلدار کی زیادتیوں کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے ضلعی صدر محمد اکرم باجکانی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کشمور پر احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمور ضلع بھر میں آفیسر شاہی کا راج ہے، آفیسر وقت پر دفتر نہیں آتے، خاص طور پر کندھکوٹ کے تحصیلدار نے تو حد کر دی، دفتر کو اپنی جاگیر سمجھ رہے ہیں، جب جی چاہے دفتر آتے ہیں، جب موڈ نہ ہو تو صاحب ہفتہ ہفتہ دفتر کا منہ تک نہیں تکتے، اس لیے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمور میں بڑھتی ہوئی بے امنی نے لوگوں کو گھروں تک محصور کر کے رکھا ہوا ہے، پھر لوگ اپنے ڈومیسائیل زمینوں کے کھاتوں کی منتقلی اور شکایات لے کر تحصیلدار کے دفتر آتے ہیں لیکن ان کو مایوس ہو کر لوٹنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تحصیلدار کندھکوٹ کے خلاف مرحلے وار احتجاج شروع کر رہے ہیں، اگر ڈی سی کشمور امیر فضل اویسی نے ایکشن نہیں لیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔