کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ میں دیرینہ دشمنی نے ایک نوجوان کی جان لے لی مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل جبکہ راہگیر کو زخمی کر کے فرار ہو گئے لاش اور زخمی اسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ کرمپور کی حدود مگسی لنک روڈ احسان لاڑو کے مقام پر مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار پر فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے موٹر سائیکل سوار منصب چولیانی موقع پر ہی قتل ہو گیا جبکہ ایک راہگیر علی حسن گھنیو زخمی ہوئے واقعہ کے بعد مسلح افراد باآسانی فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع پر حدود تھانہ کی پولیس پہنچ کر لاش اور زخمی کو اسپتال پہنچایا زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سکھر منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ لاش ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ لاش گھر پہنچنے پر کْہرام مچ گیا پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ چولیانی اور بنگلانی قبائل کے دو گروپوں میں چلنے والی دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا ہے۔ آخری اطلاع تک پولیس مذکورہ واقعے کا مقدمہ درج نہ کر سکی اور نہ ہی ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی کر سکی ہے۔