لاہور (نمائندہ جسارت) صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم اسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت اوربے آسروں کی کفالت کرنابہترین عبادت ہے۔ ثریا عظیم اسپتال خدمت خلق کا بہترین ادارہ ہے جو گذشتہ تین دہائیوں سے شہر لاہور میں علاج معالجہ کی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ جہاں پر مختلف شعبہ جات میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز 24 گھنٹے مریضوں کے علاج پر مامو ر ہیں۔ شہر کے نامور اور تجربہ کار کنسلٹنٹ ثریاعظیم اسپتال میں 200روپے کی پرچی پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو شہر کے پرائیویٹ اسپتالوں کے نسبت نہ ہونے کے برابر ہیں۔ان خیالات کااظہا رانہوں نے ثریاعظیم اسپتال میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ضیا الدین انصا ری ایڈووکیٹ نے مزید کہاکہ ثریا عظیم اسپتال میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقا د پر ایم ایس ڈاکٹر فود رانا اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے غربیوں اور مستحق افراد کیلئے آج کے کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ میں مفت چیک اپ، مفت ادویات، ای سی جی، یورک ایسڈ، کیلشیم، وٹامن ڈی اور مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے۔کیمپ میں مریضوں میں مفت چیک اپ، مفت ادویات، ای سی جی، یورک ایسڈ، کیلشیم، وٹامن ڈی اور مفت ٹیسٹ 200زائد مریضوں کوفراہم کیں گئیں ہیں۔اس موقع پر قائم مقام سیکرٹری گورننگ باڈی، ملک محمد ظہیر، ایم ایس اسپتال ڈاکٹر فواد نور، چودھری محسن بشیر ایچ او ڈی فنانس وممبر گورننگ باڈی، فیاض احمد فیضی ڈائریکٹر الائیڈ ہیلتھ سائنسز و دیگر موجود تھے۔