چینی وزیر دفاع کےخلاف کرپشن کی تحقیقات

123

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی وزیرِ دفاع ڈونگ ج±ن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے
مطابق ڈونگ ج±ن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے اور وہ مسلسل تیسرے شخص ہیں جنہیں اس عہدے پر تفتیش کا سامنا ہے۔چینی بحریہ کے سابق کمانڈر ڈونگ ج±ن کو دسمبر میں وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ان سے قبل وزیر کو صرف 7 ماہ بعد اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔