باجوڑ (صباح نیوز )باجوڑ میں امن جرگہ نے رات 9بجے کے بعد بلا ضرورت نقل و حرکت پر پابندی عاید کر دی ہے۔ جرگہ اعلامیہ کے مطابق اگر رات 9بجے کے بعد کسی شخص کا قتل ہوا تو اس کا خون معاف تصور کیا جائے گا اور پولیس اس قتل کی ایف آئی آر درج نہیں کرے گی۔یہ فیصلہ باجوڑ میں شدید بدامنی کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ جرگہ منتظمین نے کہا کہ کسی بھی شخص کو دوسرے گائوں جانے کی ضرورت پڑے تو اسے وہاں کے لوگوں کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔