اسلام آباد(آن لائن)آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کے حالیہ خصوصی آڈٹ میں پی ٹی آئی کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں سرکاری فنڈز میں 5.2 ارب روپے سے زائد کی بدانتظامی کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2019 سے 2022 کے دوران منصوبے کے خصوصی آڈٹ کے دوران اے جی پی نے منصوبہ بندی کی ناکامیوں اور عملدرآمد میں تاخیر کا انکشاف کیا ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے علاقے میں جنگلی حیات کے تحفظ کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔